• news

بارش والا سسٹم آ گیا‘ بلوچستان میں ژالہ باری‘ قلات: پارہ نقطہ انجماد سے نیچے 

کراچی‘ پسنی (نوائے وقت رپورٹ) بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا۔ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں سردی کی پہلی بارش ہوئی۔ بلوچستان کے علاقوں پسنی‘ تربت اور پنجگور میں بھی بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی، چاغی، دالبندین، قلات، خضدار، نوشکی، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، تربت، پسنی، مکران، لسبیلہ، گوادر اور جیوانی میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پسنی میں 81 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جامشورو‘ کراچی میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن