مصنوعی بارش پر کروڑوں خرچ نہیں ہوتے‘ 35 کروڑ والی خبر جھوٹ: عامر میر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے سموگ کنٹرول کے لیے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کے انتظامات کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی گئی جس میں 35 کروڑ کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کی بات کی گئی ہو۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش پر کسی بھی صورت کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوتے۔ حکومت مصنوعی بارش کے لیے کلاو¿ڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کلاو¿ڈ سیڈنگ مصنوعی بارش کے لیے استعمال کی جانے والی نسبتاً کم خرچ ٹیکنالوجی ہے۔ عامر میر نے بتایا کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاو¿ڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم کلاو¿ڈ سیڈنگ کے لیے آسمان پر بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔ مزید برآں بادلوں سے مشروط ہونے کی وجہ سے کلاو¿ڈ سیڈنگ کے لیے کسی حتمی تاریخ کا تعین ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلاو¿ڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر مخصوص سالٹ چھڑکا جاتا ہے۔ چھڑکاو¿ کے لیے جس جہاز کا استعمال کیا جانا ہے اسے چالو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ عامر میر نے مزید کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے کلاو¿ڈ سیڈنگ جہاز کی بحالی کے بعد ہی ممکن ہو گی۔