• news

توہین الیکشن کمشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز 30 نومبر کو سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد (نیٹ نیوز) توہین الیکشن کمشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر ہو گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق وزرات داخلہ کی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سنایا جائےگا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسد عمر، فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی، اسد عمر، فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن