• news

بین المذاہب قائدین کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے بیٹے کی وفات پر تعزیت

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) بین المذاہب قائدین کے وفد کی معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے انکی رہائشگاہ بحریہ آڑچرڈ رائونڈ روڈ پر ملاقات ہوئی جبکہ بین المذاہب وفد کے قائدین نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد میں تمام مذاہب اور مسالک کے رہنماؤں چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ حسن رضا ہمدانی،سردار مہندر پال سنگھ،پادری عمائنول کھوکھر، پادری سلیم کھوکھر، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، علامہ قاری خالد محمود، مولانا شبیر احمد قاسمی موجود تھے۔ تمام قائدین کی جانب سے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے بین المذاہب ہم آہنگی کے اقدام کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مذہبی روادری کے فروغ سے دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے۔غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے مکالمہ کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن