• news

عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد،شریعت محمدیؐ کی اساس ہے:مولانا عبدالنعیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالعزیز، مولانا محمد مہتاب فاروق، مولانا سمیع اللہ نے گزشتہ روز مسجد عبداللہ بن مسعو د، مسجد ابو بکر صدیق باگڑیاں لاہور میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔دین اسلام اللہ کا آخری دین ہے اور یہی دین مدار نجات ہے۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپؐ  کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔ مقررین نے کہا ہے کہ رسول پاکؐ جان سے بھی عزیز تر ہیں۔ امت کسی صورت گستاخی برداشت نہیں کرسکتی۔ علماء نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن