• news

ضلع کرم میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3بچے جاں بحق، 4 زخمی

ضلع کرم (نوائے وقت رپورٹ) ضلع کرم میں صدر بازار کے قریب مارٹر گولہ پھٹ گیا۔ پولیس  کے مطابق دھماکے میں تین بچے جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ بچے کھیتوں میں پڑے مارٹر گولے کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن