• news

خیبر پی کے ‘ہسپتالوں کے لیے خریدی گئی پلازما مشینوں کی تحقیقات شروع : حکام محکمہ صحت

 پشاور (این این آئی)خیبر پی کے  کے محکمہ صحت نے ہسپتالوں کے لیے خریدی گئی پلازما مشینوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دستاویز کے مطابق پشاور کے 5 سرکاری ہسپتالوں کے لیے 5 پلازما مشینیں خریدی گئی تھیں، پلازما مشینیں جرمن ساختہ اور مہنگی ہیں۔ خیبر پختون خوا کے محکمہ صحت کی دستاویز کے مطابق پلازما مشینیں 2014ء سے اپنی صلاحیت سے کم استعمال ہو رہی ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ کیوں مہنگے آلات خریدے گئے؟

ای پیپر-دی نیشن