190 ملین پاونڈ سکینڈل، چیئرپی ٹی آئی سے نیب ٹیموں کی 11 گھنٹے سے زائد تفتیش، آج احتساب عدالت پیشی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) نیب کی چار ٹیموں نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 11 گھنٹے سے زیادہ تفتیش کی۔ نیب کی چاروں ٹیموں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے الگ الگ تفتیش کی۔ تفتیش کے بعد نیب کی چاروں ٹیمیں اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئیں۔ 190 ملین پا¶نڈ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظوری کے بعد (آج) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ سماعت پر نیب حکام نے کہا تھا کہ علی ظفر کے دیئے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے ریمانڈ ضروری ہے جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پا¶نڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کی تھی۔ دریں اثناءسائفرکیس میںچیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ( کل ) 28 نومبر کو عدالت پیش کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات کیس کی سماعت کر یں گے۔ سکیورٹی پلان آج فائنل کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس خصوصی عدالت میں لایا جا ئے گا۔اس حوالے سے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کےلئے پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے آج (پیر کو) کو مشاورتی اجلاس کریں گے۔و ا ضح رہے کہ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 28نومبر کے لئے طلبی کے سمن جاری کئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس تک لے جانے کے لئے ترجیحی انتخاب پشاور روڈ ہو گا۔ منگل کو ریڈ زون کو جزوی طور پر سیل کئے جانے جبکہ فیض آباد، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے پر دستوں کی تعیناتی کا امکان ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کو پولیس اور نیم فوجی دستے گھیرے میں لیں گے، علاوہ ازیں جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے والے پوائنٹس اور سڑکوں کو سیل کیے جانے کا امکان ہے۔