جنرل باجوہ، فیض حمید کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کازلسٹ سے منسوخ
اسلام آ باد (نمائندہ نوائے وقت ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کازلسٹ سے منسوخ کر دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری مقدمات کی کاز لسٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے سے متعلق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کےخلاف اندراج مقدمہ سے متعلق درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔