اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو اتحاد ویکجہتی سے ناکام بنایا جاسکتا ہے:شاہد غوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سینئر مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو اتحاد ویکجہتی سے ناکام بنایا جاسکتا ہے۔اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں سے جہاد کے فلسفے کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف مسلم ممالک جہاد کا اعلان کردیتے تو اسرائیل دنیا کے نقشے پر نہیں ہوتا۔فلسطین کے عوام کے دل دہلادینے والے واقعات دیکھ کر ا±مت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں۔انسانیت کے علمبردار وں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ۔