تمام مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے:ذوالفقار بسرائ
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراءنے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چترال کے جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اس وقت ملک کو جتنے بھی مسائل درپیش ہیں ان تمام مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے اور یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ پیپلزپارٹی کے ہر دور حکومت میں لوگوں کو روزگار ملا ہے بلکہ عام آدمی کو روز گار مہیا کرنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعظموں نے نیب کے کیسوں کا بھی سامنا کیا ہے۔