اسرائیل کی طرف جنگ بندی کی خلاف ورزی امن دشمنی ہے:عبد الغفار روپڑی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) اسرائیل کی طرف جنگ بندی کی خلاف ورزی امن دشمنی ہے۔ صہونیت کواسلام دشمنوں کی سپورٹ ظلم کو فروغ دینا ہے۔ حکومت مہنگائی کا خاتمہ کر غریب عوام کو ریلیف دے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں سرگودھا کے امیر انجینئر مولانا انجینئر سلیم کی قیادت میں آنیوالے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی، مولانا حافظ عبد الوحید شاہد، مولانا امجد اقبال گھمن اور دیگر علماءبھی موجود تھے۔