گرانفروشی :خریداروںکا استحصال جار ی، انتظامیہ کی رٹ کہیں دکھائی نہ دی
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی اوپن مارکیٹوں میں دکانداروںنے خریداروں کا استحصال جار ی رکھا۔ اوپن مارکیٹوں میں انتظامیہ کی رٹ نظر نہ آئی۔گذشتہ روز بیشتر علاقوں میں پرچون سطح سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کے ذریعے لوٹ مار جاری رہی۔سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 115روپے مقر ر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹوں میں 150روپے کلو تک فروخت کیا گیا،آلو کچا چھلکا درجہ دوم105کی بجائے130،، آلو کچا چھلکا درجہ سوم90کی بجائے 100،آلو شوگر فری درجہ اول 80کی بجائے 120، آلو شوگر فری درجہ دوم 70کی بجائے100، آلو شوگر فری درجہ سوم 60کی بجائے 80روپے ،پیاز درجہ اول130کی بجائے 160سے170،ٹماٹر درجہ اول 130 کی بجائے160سے170، لہسن دیسی 415 کی بجائے500،پھلوں میںسیب گاچہ درجہ اول205کی بجائے270سے280،کیلا درجہ اول درجن120کی بجائے200،امرود درجہ اول135کی بجائے150سے160، انار بدانہ565کی بجائے630سے640روپے کلو فروخت ہوئی۔