وسطی ایشیائی ریاستوں کےساتھ بامعنی شراکت داری کے خواہاں ہے:کاشف اشفاق
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد وسطی ایشیائی ریاستوں کے دورے کے دوران نئے تجارتی مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات کی تلاش کرے گا۔ ز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کی بھرپور ثقافتی اور معاشی حرکیات کو تسلیم کرتے ہوئے ہم ان کے ساتھ بامعنی شراکت داری قائم کرنے کی خواہاں ہے۔ خطے کی ریاستوں کا پی ایف سی کا دورہ مارکیٹ ترجیحات اور رجحانات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ فرنیچر انڈسٹری کے ماہرین اور سٹیک ہولڈرز پر مشتمل وفد باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ اس سے نہ صرف سرحد پار تجارت اور اشیاءکے تبادلے کو فروغ ملے گا بلکہ یہ ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی خوشحالی میں بھی کردار ادا کرے گا۔ ہمارا مقصد پاکستانی فرنیچر کے تنوع اور معیار کے بل پر وسطی ایشیائی مارکیٹ میں اپنا مقام بنانا اور دیرپا تجارتی روابط پیدا کرنا ہے۔