تیاریاں مکمل، دورہ آسٹریلیا میں فتح انشاءاللہ ہماری ہو گی: صائم ایوب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ کھیل میں مشکلات اور آسانیاں کھلاڑی خود پیدا کرتا ہے، کرکٹ سپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں ،دورہ آسٹریلیا کیلئے تیاریاں مکمل ہیں انشاءاللہ فتح ہماری ہوگی۔ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمیشہ سے کوشش رہتی ہے کہ جب بھی موقع ملے تو ٹیم کیلئے میچ ونر ثابت ہوں۔ آسڑیلیا ٹور کیلئے تیاریاں بھی بہت زوروں سے جاری ہیں ،وہیں چیزیں ذہن میں ہیں جو آسڑیلیا میں ہمارے کام آنی ہیں۔ میچ کھیلتے ہوئے اپروچ مثبت رہنی چاہیے، بعض اوقات میچ میں صورتحال کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے اور میچز میں مومنٹم اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔ کبھی صورتحال بیٹر کے حق میں ہوتی ہے اور کبھی باؤلر کے حق میں ، اس لحاظ سے کھلاڑی کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ نے پہلے سوچ لیا کہ تیز کھیلنا ہے تو میدان میں بھی تیز ہی کھیلیں، یہ صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔ میرا ماننا ہے کھیل میں آسانیاں و مشکلات کھلاڑی اپنے لیے خود پیدا کرتا ہے، اگر بحیثیت ٹیم ہم اچھی تیاری کر کے جاتے ہیں تو ایسی کوئی وجہ نہیں پروفامنس نہ دے سکیں، انشاءاللہ اچھے رزلٹ دیں گے، پریکٹس سیشن میں اچھی محنت کی ہے۔ آسڑیلیا میں پہلے نہیں کھیلا لیکن وہاں کی کرکٹ جس حد تک دیکھی ہے وہاں تیز وکٹیں ہیں لیکن تیسرے چوتھے دن بال سلو بھی آتا ہے۔ اسی لحاظ سے ہم نے پریکٹس کی ہے۔ میں کرکٹ کا سپشلسٹ بننا چاہتا ہوں کسی ایک فارمیٹ کا نہیں، تینوں فارمیٹ ذہن میں رہتے ہیں اور جو صورتحال کے مطابق چاہیے ہوتا ہے اس فارمیٹ میں پرفارم کرتا ہوں۔ آسڑیلیا میں کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا ہے، نفیساتی طور پر بھی آسڑیلیا میں کھیلنے کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمیپ کا راولپنڈی میں چار روزہ سیشن اختتام پذیر ہوگیا، ٹیم لاہور روانہ ہوگئی ایک دن آرام کے بعد دو روز تک پریکٹس کرےگی اور پھر آسڑیلیا روانہ ہوجائےگی۔سیناریو بیسڈ میچ کے دوسرے روز بیٹرز نے 237 رنز بنائے جبکہ باؤلرز نے 51.3 اوورز کروائے۔ سعود شکیل 81 رنز کےساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔سرفراز احمد نے 43، محمد رضوان نے 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز بنائے۔ حسن علی اور میرحمزہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔عمر گل نے فاسٹ باؤلرز جبکہ سعید اجمل نے سپنرز کےساتھ خصوصی نیٹ سیشن بھی کیے۔قومی ٹیسٹ سکواڈ آئندہ دو روز آرام کرےگا جبکہ 30 نومبر کو لاہور سے سڈنی کےلئے روانہ ہوگا۔