• news

عالمی برادری اسرائیلی بربریت ختم کرائے: طاہر اشرفی‘ پاکستان منارٹیز الائنس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کے تمام مذاہب و مسالک کے قائدین نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ پر اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ تمام مذاہب کے قائدین نے اقوام متحدہ، یورپ، امریکہ، برطانیہ، اسلامی تعاون تنظیم کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریںاور عارضی جنگ بندی کو مستقل کروایا جائے۔ لہٰذا ایک آزاد خود مختار فلسطین ریاست قائم کی جائے، جس کا دارلخلافہ القدس شریف ہو۔ لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علماءو مشائخ اور مختلف مذاہب کے قائدین نے چیئرمین پاکستان علماءکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور ڈاکٹر پال بھٹی چیئرمین آل پاکستان منارٹیز الائنس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ کسی مذہب کے ماننے والوں کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن