• news

مزنگ میں کھانا دیر سے لانے پر جھگڑا‘ ویٹر کے ہاتھوں گاہک قتل

لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے ایک ہوٹل میں ویٹر احسن نے کھانا دیرسے لانے پر تلخ کلامی کرنے والے شہری رضوان بھٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ہوٹل مالکان اور عملہ بھی وہاں غائب ہو گیا۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول رضوان بھٹی تین سال سے کراچی میں رہائش پذیر تھا اور شاہدرہ میں رشتہ داروں کے گھر ملنے آیا ہوا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن