بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ(آج) پیر 27 نومبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔ یاد رہے کہ بشری بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔