عوام کو بااختیار کیا جائے‘ پانی نہ بجلی کراچی تباہ کر دیا گیا: متحدہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ آج کورنگی نے آٹھ فروری کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ آئینی ترمیم کے ذریعے عوام کو بااختیار کیا جائے۔ آئینی ترمیم سے نظام تبدیل نہیں ہوا تو حکمرانوں کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ کسی جماعت سے نہیں بلکہ اپنے ہی جلسوں سے ہے۔ سندھ اور بالخصوص کراچی پر وڈیروں‘ جاگیرداروں کے قبضہ کو ختم کرانا ہے۔ پانی نہ بجلی پچھلے 15 سالوں میں کراچی کو تباہ کر دیا گیا۔ بجلی نہیں مل رہی۔ ہمارا نعرہ ہے بلدیات کو اختیارات دیں، اب ہمیں اپنے حقوق اور مقامی خود مختاری چاہئے۔ ہم نے اپنے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے۔ بلدیاتی انتخابات ایم کیو ایم کے مطالبے پر دوبارہ ہوں گے۔