• news

امریکی خاتون نے غلطی سے ریسٹورنٹ ورکر کو 20 لاکھ روپے ٹپ دے دی

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) ویرا کونر نامی ایک خاتون نے ”سب وے“ سے سینڈوچ آرڈر کیا۔ ادائیگی کرنے لگیں تو حادثاتی طور پر 7 ہزار ڈالرز (پاکستانی 18 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد) کی ٹپ دے ڈالی۔ سینڈوچ کی قیمت 7.54 ڈالر تھی‘ لیکن انہوں نے بے خیالی میں 7,105.44 ڈالرز کی ٹپ دے دی۔ ویرا کونر نے کریڈٹ کارڈ سے بل ادا کرتے ہوئے غلطی سے اپنے فون کے آخری چھ نمبر ڈال کر دیئے کیونکہ نہیں لگاکہ وہ ”سب وے“ کے ”لائلٹی“ پوائنٹس خرید رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن