• news

نوشہرہ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ 6 ماہ کے بچے سمیت 2 جاں بحق‘ 12 زخمی

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) نوشہرہ میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں 6 ماہ کے بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ای پیپر-دی نیشن