• news

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ‘ سونے کی قیمت میں 1100 روپے تولہ اضافہ 

کراچی (کامرس رپورٹر )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا۔ پیر کو انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں27پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر285.64روپے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر286.50روپے سے بڑھ کر287روپے پر جا پہنچی۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 17 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 08 ڈالر کی اضافے سے فی اونس سونا 2030 ڈالر پر جا پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن