• news

فیض آباد دھرنا‘ شاہد خاقان کل طلب‘ بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 29 نومبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کی۔ وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن منظوری لی گئی۔ کابینہ نے سی ڈی اے میں تین ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ سعدیہ حیدر کو ممبر پلاننگ‘ شہزاد خلیل ممبر انوائرمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ ڈائریکٹر خالد حفیظ کو ممبر انجینئرنگ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن