• news

اشتعال انگیز گفتگو، عدالت کا مریم اورنگزیب کو 9 دسمببر کو گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ اے ٹی سی نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن