• news

190 ملین پاونڈ سکینڈل، عمران کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے 190ملین پاو¿نڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کردیا۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں پراسیکیوٹرز اور تفتیشی افسران عدالت پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنیں بھی کمرہ عدالت موجود تھیں۔ نیب حکام کی جانب سے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کرنے کا حکم سنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن