دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا نوجوان گرفتار
لاہور(نامہ نگار) لبرٹی سینٹر میں انسپکٹر عمران نے دوست کی جگہ ٹیسٹ دینے والے نوجوان کو دھر لیا۔ فرخ اعجاز نامی امیدوار نے اپنے دوست عثمان کو ٹریفک ٹیسٹ کےلئے بھیج دیا۔ ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات وسکنات پر ملزم عثمان کی بائیومیٹرک شناخت کروائی گئی تو بائیو میٹرک شناختی کارڈ سے میچ نہیں ہوئی۔ٹریفک پولیس نے دونوں دوستوں کو حراست میں لے کر تھانہ گلبرگ پولیس کے حوالے کر دیا۔جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔