پاکستانی ٹیکسٹائل گروپس قیمتی مصنوعات پر خصوصی توجہ دیں:قازق سفیر
لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کےلئے 2 بلین ڈالر کی قازقستان ٹیکسٹائل کی درآمدات میں پوٹینشل زیادہ ہے کیونکہ پاکستان سے موجودہ شراکت ابھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیکسٹائل گروپس پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ قیمت والی مصنوعات پر توجہ دیں جن کی قازقستان میں زیادہ مانگ ہے۔