• news

ساتویں پاکستانی صنعتی نمائش کا آغاز ‘ابراہیم حسن مراد‘ڈاکٹر قیصر عباس نے افتتاح کیا 

لاہور ( کامرس رپورٹر) ایکسپو سنٹر لاہور میںیونیورسٹی آف سرگودھا اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام ساتویں پاکستانی صنعتی نمائش کا آغاز ہوگیا ۔ مختلف قومی و بین الاقوامی کمپنیوں نے صنعتی مصنوعات کے سٹالز لگائے ۔ نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و لائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی قونصل چائنیز لاہور مسٹر ڈو، پاکستانی چائنہ کمپنی کے ڈائریکٹر مسٹر وانگ، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال، ڈائریکٹر نون بزنس سکول پروفیسر ڈاکٹر غلام علی بھٹی،ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی‘ تاجروں، اساتذہ‘ طلبہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا معیشت کی بحالی کیلئےہمیں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ نمائش میں چائنیز کمپنیوں نے 200سے زائد سٹال لگائے۔یونیورسٹی آف سرگودھا نے رجسٹرڈ پیٹنٹ، فوڈ پراڈکٹس، فائن آرٹس کے فن پارے،ایگری کلچر کالج کے جدید زرعی ماڈلز بھی پیش کئے جو حاضرین کی دلچسپی کا باعث بنے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن