• news

بچوں کے فیلڈ اور تفریح ٹورز کےلئے ایجوکیشن اتھارٹی سے اجازت لازمی قرار

لاہور (لیڈی رپورٹر) بچوں کے فیلڈ اور تفریح ٹورز کروانے کےلئے ایجوکیشن اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے بغیر اجازت تفریح ٹورز نہیں ہونگے۔ بچوں کے تفریح ٹورز کروانے کےلئے ایجوکیشن اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہو گی۔ بغیر اجازت ٹورز کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن ہو گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام نجی سکولوں کو پابند کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اس فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہونگے۔شیخو پورہ سکول کے ٹرپ کے ساتھ اسلام آباد میں حادثہ کے بعد ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن