• news

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا ناصر باغ کا دورہ‘ بحالی کے کام کا جائزہ لیا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تاریخی ناصر باغ کی بحالی کیلئے جاری کام کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے ناصر باغ کی اپ گریڈیشن ورک پر بریفنگ دی۔ پی ایچ اے 100 کنال سے زائد رقبہ پر محیط تاریخی ناصر باغ کی بحالی کا کام مکمل کررہا ہے۔ کمشنر لاہور نے مکمل شدہ ٹف ٹائل ٹریک، جاگنگ ٹریک، سول و انجینئرنگ کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ناصر باغ باونڈری پر سول ورک کا جائزہ لیا۔ کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ کمشنر لاہور نے پی ایچ اے کو ناصر باغ میں آرٹ گیلری یا پبلک لائبریری قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ناصر باغ میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی، واش رومز، نئے بینچز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پورے ناصر باغ میں کوالٹی گھاس لگایا گیا ہے، رنگا رنگ پھولوں کی کیاریوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کی سہولت و باغ کی خوبصورتی کیلئے جدید فلڈ لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ناصر باغ کی جھیل کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ انسداد ڈینگی میڈیسن باقاعدگی سے ڈالی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن