• news

انتہا پسندی خاتمے کےلئے صوفیاءکے پیغام ِ محبت کو اپنانا ناگزیر:طاہر رضابخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہرطاہررضابخاری نے صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاءکے پیغام ِ محبت کو اپنانے کی ضرورت ہے۔" صوفی کانفرنس" روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل، انتہاپسندی و دہشت گردی کے خاتمے اور خانقاہی نظام کے احیاءکےلئے تاریخ سازحیثیت کی حامل ہوگی۔ کانفرنس میں وطنِ عزیزکے ممتاز سجادگان، صوفیاءسادات، مشائخ اور روحانی حلقوں کی ممتاز و معتبر شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور آصف علی فرخ، چیئرمین نیشنل مشائخ کونسل خواجہ غلام قطب الدین فریدی، و دیگر نے صوفی کانفرنس سے خطاب میںکہا کہ پنجاب حکومت اسلامی اقدار کی سربلندی اور دینی و روحانی روایات کے استحکام پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن