• news

 آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام احتجاجی ریلی 

لاہور (نیوز رپورٹر)محکمہ بجلی میں بھرتی پر پابندی کے خاتمہ ، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگو لر کروانے کےلئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) نے خورشید احمد جنرل سیکرٹری کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ ریلی میں شرکاءنے وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ صنعت، زراعت، تجارت اور گھریلو بجلی صارفین کےلئے مہنگی بجلی کوسستا ،محکمہ بجلی میں حادثات کی روک تھامکےلئے بھرتی پر عائد شدہ پابندی ختم کرائیں۔ خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ بجلی کی مجوزہ نجکاری کی بجائے بجلی کی چوری روکنے اور سستی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کےلئے انقلابی اقدامات کریں - محکمہ نے بجلی چوروں سے 65 ارب روپے کی ریکوری کرائی‘ حکومت دور درازعلاقوں سے آئے ملازمین کی انکے گھروں کے قریب ملازمت کے احکامات جاری کرے۔ریلی سےحاجی محمد یونس، اُسامہ طارق، رانا عبدالشکور، حاجی لیاقت علی، ملک زاہد، لیاقت علی گجر،شہبازگجرنوید عاشق ڈوگر ودیگر نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن