• news

لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اپلائیڈسائنسز میں طلباءکیلئے تعارفی پروگرام 

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز میں پہلے بیچ کے طلباءکےلئے تعارفی پروگرام (اورینٹیشن ڈے)کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے نو پروگرامز میں ڈاکٹر آف فارمیسی، فزیکل تھراپی جبکہ بی ایس پروگرامز میں ریڈیالوجی اینڈ امیجنگ ٹیکنالوجی،اینستھزیاٹیکنالوجی، لیب ٹیکنالوجی، کلینیکل سائیکالوجی، بائیوٹیکنالوجی، فرانزک سائنسز،نیو ٹریشن سائنسز)شامل ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر جاوید اصغر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک،کمپنی سیکرٹری اسد احمد خان، مختلف شعبہ جات کے ڈین ڈاکٹر زاعمہ علی، ڈاکٹر نوید شجاع،ڈاکٹر حافظ عاصم، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی اینڈ نیو ٹریشن ڈاکٹر انیس الرحمان بھی موجود تھے۔ادارے کی جانب سے طلباءکو پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔نصاب اور قواعد وضوابط سے متعلق آگاہی دینے کے بعد حلف نامہ بھی پڑھوایا گیا۔پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک نے ”یقین کی طاقت“کے فلسفے پر طلباءکو خصوصی لیکچردیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن