• news

جرائم کے تدارک کےلئے ایک ٹیم بن کر کام کریں:ڈی آئی جی آپریشنز 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہاہے کہ فیلڈ افسران سے صرف کارکردگی اور بہتر سروس ڈلیوری کی توقع ہے۔ جرائم کے تدارک کےلئے ایک ٹیم بن کر کام کریں۔سپر وائزری افسران ڈے و نائٹ پٹرولنگ ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رکھیں اور ان کی مانیٹرنگ خودکریں۔شہر لاہور میں ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی، سول لائنز، کینٹ اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویڑنز کے افسران کے ساتھ کی انسدادِ جرائم میٹنگزکے دوران کیا۔اجلاس میں کرائم کنٹرول اورلاءاینڈ آرڈر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن