• news

جامعات سے پی ایچ ڈی کرنے والے پریس کلب ممبران کے اعزاز میں تقریب 

لاہور (نیوز رپورٹر)لاہور پریس کلب اور پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے مختلف جامعات سے (پی ایچ ڈی) کرنے والے لاہور پریس کلب ممبران کے اعزاز میں تقریب کا انعقا د پریس کلب نثار عثمانی آرڈیٹوریم میں کیا گیا ۔مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ، صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد عہدیداران، طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے پی ایچ ڈی کلب ممبران میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔جن میں ڈاکٹر تنویرقاسم، ڈاکٹر ارشد علی ،ڈاکٹر شبیر سرور، ڈاکٹر اکمل سومرو، ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر بریرہ بختاور، ڈاکٹر نوید اقبال ،ڈاکٹر شاہ نواز تارڈ، ڈاکٹر راوشاہد، ڈاکٹر زیشان ،ڈاکٹر ارشد بھٹی ،ڈاکٹر رابعہ نور، ڈاکٹر قیصر شریف ، ڈاکٹر مصطفی کمال ، ڈاکٹر میاں جاوید ، ڈاکٹر سعید،ڈاکٹر وقار چوہدری شامل ہیں۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا تمام پی ایچ ڈی کلب ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اعلی تعلیم وتحقیق کی سرپرستی جاری رکھے گا ۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہامجھے خوشی ہے کہ ہماری جامعہ سے ایک بڑی تعداد میں کلب کے ممبران پی ایچ ڈی ہیں۔ صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ ہم ایچ ای سی کی علم دوستی اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی پرچیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن