• news

بیچلر آف انجینئرنگ ٹیکنالو جی ( گارمنٹس ) کے نصاب کا اجرا اہم سنگ میل 

لاہور (کامرس رپورٹر)امپیریل کالج آف بزنس سٹیڈیز لاہور کی تقریب میں ہائر ایجو کیشن کمیشن اور آئی سی بی ایس کے اشتراک سے بیچلر آف انجینئرنگ ٹیکنا لو جی ( گارمنٹس ) کے نصاب اجراءکر دیا گیاجو فنی تعلیم کے فروغ کےلئے اہم ترین سنگ میل ہے ۔ چیئر مین نیشنل ٹیکنا لو جی کونسل امتیاز گیلانی ، ریکٹرICBS پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل اور متعدد یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی ۔ ریکٹر آئی سی بی ایس ڈاکٹر طاہرہ عزیز نے نصاب کی تشکیل میں معاونت پر فریقین کا شکریہ ادا کرتے کہا ادا راہ ہذاکے کامیا ب گریجوایٹس شعبہ گارمنٹ انجینئرنگ میں اہم کردا ر ادا کرینگے۔یہ نصاب پاکستانی کے تعلیمی منظر نامے میں اہم اضافہ ثابت ہو گا ۔یہ نصاب فنی تعلیم کو جدت کی راہ پر گامز ن کرنے کےلئے ایچ ای سی اور ادارہ کے ریجنل ڈائریکٹر غفور احمد کی کا وشوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن