درخواستوں کی وصولی شروع خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج کرسکیں گی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز گزشتہ روز سے ہو گیا۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہیگی،89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔