• news

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سول جج صہیب بلال رانجھا کی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اور منشیات کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال رکھنے کاحکم برقرار رکھا۔گذشتہ روز تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی جانب سے کوئی عدالت پیش نہ ہوا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال رکھتے ہوئے سماعت 4دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن