• news

شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کی درخواست نمٹا دی گئی

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے دائر درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔دورانِ سماعت بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد سائفر کیس میں کارروائی از سرِ نو ہو رہی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

ای پیپر-دی نیشن