• news

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا ہفتہ وارپٹرولیم قیمتیں مقرر کرنے سے انکار

لاہور(کامرس رپورٹر )آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کو مسترد کردیا۔  آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے وزارت پٹرولیم اور چیئرمن اوگرا کو خط میں لکھا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پہلے ہی کئی مسائل سے دوچار ہیں، اس عمل سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس اقدام سے کمپنیوں اور کنزیومر دونوں کو ذہنی اذیت سے گزرنا پڑے گا۔آئے روز قیمت مقرر کرنے سے ٹرانسپورٹ سمیت کئی دوسرے شعبے بھی شدید متاثر ہونگے۔ اوگرا ایسے مزید اقدامات کرنے سے گریز کرے۔لڑکھڑاتی معیشت، فارن ایکسچینج لاسز، پی ایس او کا پرائسنگ فارمولہ، دیر سے کی گئی سیٹلمنٹ، سیلز ٹیکس جیسے مسائل پہلے ہی کمپنیوں کیلئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن