• news

اختیار سے تجاوز کیس‘ پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ نے ریکارڈ مانگ لیا

لاہور (خبر نگار) اختیارات سے تجاوز کے مقدمہ میں ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پراینٹی کرپشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزارکا مئوقف تھا کہ پرویز الہی نے محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری تقرری میں اختیارات سے تجاوز نہیں کیا۔ محمد خان بھٹی اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکا ہے۔ عدالت پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت کو منظور کرے۔

ای پیپر-دی نیشن