• news

چوہنگ میں طالبہ قتل کیس کے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کرالی

لاہور (خبر نگار) چوہنگ میں بی بی اے کی طالبہ قتل کیس کے ملزم عبد الرحمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کروا لی۔ سیشن کورٹ نے پولیس سے آج 28 نومبر کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم عبد الرحمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن