ملک بھر میںگیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری
لاہور( این این آئی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پی کے، اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 69 گیس کنکشن منقطع ، 173انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس جبکہ 25لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گھریلو کنکشنز جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9کنکشنزمنقطع کیے ۔بہالپور میں کمپریسر کے استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا ۔وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11کنکشنزمنقطع اور 20انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے جبکہ 23لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشنز جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشنزمنقطع کرنے کے علاوہ 68انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور1 لاکھ 10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 32کنکشنزمنقطع کیے گئے جبکہ 15انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج ہوئے اور 90ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈان کے دوران10انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے ۔ٹیم نے کاروائی کے دوران مردان میں 60انڈربلنگ کیسز پروسیس/اندراج ہوئے ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔