• news

امریکی نیوی نے اسرائیلی جہاز پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی

 نیو یارک(آئی این پی) امریکی نیوی نے حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی جہاز پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن سے حوثی فوج کی جانب سے بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے تاہم حملہ ناکام رہا،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بحری جہاز سے دور سمندر میں گر گئے ہیں اور کوئی نقصان نہیں ہوا، حکام نے دعوی کیا کہ حوثی ایک اسرائیلی جہاز پر قبضہ کرنا چاہتے تھے لیکن امریکی نیوی نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن