24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 78 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی: سیکرٹری صحت
لاہور( این این آئی)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 78 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 47 ،راولپنڈی میں 5 ،گوجرانوالہ میں 14 ،فیصل آباد میں 5 ،شیخو پورہ میں 3،ملتان ،نارووال، خانیوال اور چکوال میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 68 مریض زیر علاج ہیں۔