• news

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستانی خوراک کی برآمدات میں اضافہ

 کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستانی خوراک کی برآمدات 30 فیصد تک بڑھ گئیں۔ جولائی سے اکتوبر کے دوران ایک ارب 94 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد کی گئیں۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 4 ماہ کے دوران چاول کی ایکپسورٹ 30 فیصد اضافے سے 71 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی جبکہ پھلوں کی برآمدات 13.53 فیصد بڑھی، حجم 10 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہا۔رپورٹ کے مطابق مصالحوں کی ایکسپورٹ 24.56 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 47 لاکھ ڈالر جبکہ آئل سیڈز، میوہ جات کی برآمدات 292 فیصد اضافے سے 30 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہی۔اعداد وشمار کے مطابق چینی کی ایکسپورٹ میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی کی ایکسپورٹ کا مجموعی حجم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گوشت کی برآمدات 18.77 فیصد اضافے سے 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہی۔دوسری جانب مچھلی کی ایکپسورٹ میں 8 فیصد، سبزیوں کی برآمدات میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی سے اکتوبر پاکستان سے تمباکو کی ایکسپورٹ میں 21 فیصد کمی آئی۔

ای پیپر-دی نیشن