فرمودہ اقبال
کیاقوم کی زندگی قوم کے اختیارمیں ہے یاپودوں اورحیوانوں کی طرح افراد وانسان کی زندگی بھی قوائے فطرت کے غیراختیاری عمل پرمنحصر ہے؟اگرچہ زندگی کی اصلیت مخلوقات کی صورت میں وہی ہے تاہم انسان اپنی عقل خدادادکی وجہ سے قدرت کے قوانین کومعلوم کرکے ان سے فائدہ اُٹھاسکتاہے اور اپنی ارتقا کے رُخ کو متعین کرسکتاہے۔
(علامہ اقبال کے خطبہ ملت بیعناپرایک عمرانی نظرسے اقتباس)