• news

انسداد دہشت گردی کی کثیر الملکی مشق فجر الشرق پنجم

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)انسداد دہشت گردی کی کثیر الملکی مشترکہ مشق فجر الشرق پنجم کا انعقاد نیشنل کانٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں کیا گیا۔ دو ہفتوں پر محیط مشترکہ مشق میں برادر ممالک کی خصوصی افواج کے دستوں نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فجر الشرق پنجم میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی سپیشل فورسز نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف مشقیں کیں، ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران شریک ممالک کے دستوں کی جانب سے بھرپور جوش اور جذبے کا مظاہرہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن