حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر چلے گئے
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نجی دورے پر قطر چلے گئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے دوحہ کے لئے روانہ ہوئے۔حمزہ شہباز اپنے نجی معاملات کے لیے قطر گئے ہیں، حمزہ شہباز کچھ روز قطر میں قیام کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔