چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا
اسلام آ باد (آئی این پی+خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کو اعلی عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ میں ضمانت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کو اعلی عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں سپریم کورٹ کیلئے عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا۔ سپریم کورٹ کو آئین پاکستان کے مطابق سپریم کورٹ ہی کہا جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے عہدوں کے ساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ضمانت کے ایک کیس کے دوران وکیل کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا۔